0
Monday 31 Jan 2011 23:18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی جامعہ کراچی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے طالب علموں کی عیادت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی جامعہ کراچی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے طالب علموں کی عیادت
کراچی:اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے گذشتہ دنوں جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے زخمی طالب علموں واجد اور عرفان کی عیادت کی، وفد کی سربراہی مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی، اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، محمد مہدی اور دیگر رہنماوں کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر منہال رضوی بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت ع کی راہ میں صبر و استقامت کے ساتھ تکالیف برداشت کرنا خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل ہے، انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی بیداری میں اس معاشرے کا نوجوان سب سے اہم کردار  ادا  کرتا ہے، خدا کے کرم سے ہم  وہ  قوم ہیں کہ جس کے جوان سب سے زیادہ باشعور اور بابصیرت ہیں، یہ جوان قربانی دینا جانتے ہیں تاکہ اس مقدس ہدف کے راستہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر سکیں، جو دشمن نے ہمارے راستے میں حائل کی ہیں۔
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ وہ قوم کبھی فلاح نہیں پا سکتی کہ جس قوم کے جوان اس کی تعمیر میں کوئی کردار ادا نہ کریں، انہوں نے کہا کہ آج وہ وقت ہے کہ کہ جب ملک خداداد پاکستان کو ہر طرف سے دشمن نے گھیر  رکھا ہے یہ وقت ہے کہ اس ملت کے جوان، خواتین، بزرگ اور بچے اپنے ملک کے دفاع کے لئے میدان عمل میں آئیں اگر ایسا نہ ہوا تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔
برادر منہال رضوی نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، خواہ اس کے لئے ہمیں کتنی ہی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جامعہ کراچی میں نماز ظہرین کے وقت ہونے والے بم دھماکے میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 52761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش