0
Friday 4 Feb 2011 11:41

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،صدر، وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ

ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،صدر، وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات میں فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی اور وزیراعظم نے امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے ملاقات میں اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کیا جائیگا۔ ملاقات میں لاہور میں تین پاکستانی شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار امریکی قونصل خانے کے اہلکار کی گرفتاری سے پاک امریکا تعلقات پر اثرات، پاک بھارت تعلقات سمیت دہشتگردی کے خلاف جنگ کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق "ٹرائیکا" کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔
آئی این پی کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی اجلاس میں کچھ دیر کیلئے شریک ہوئے اور سیاسی و عسکری قیادت کو ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے واضح کر دیا ہے کہ معاشی اصلاحات خاص طور پر آر جی ایس ٹی کا نفاذ نہ ہونے پر آئی ایم ایف پاکستان کو قرضہ کی اگلی قسط جاری نہیں کریگا۔
خبر کا کوڈ : 53243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش