0
Monday 25 Apr 2016 09:36

کوٹلی کا جلسہ سیاست کا رخ بدلے گا، چوہدری مجید

کوٹلی کا جلسہ سیاست کا رخ بدلے گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے 30اپریل کو کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا یہ جلسہ اہل کشمیر کی تعمیروترقی خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی لیڈر شپ کے ادھورے مشن کی تکمیل کریں گے، کوٹلی میں ان کا جلسہ آزادکشمیر کی سیاست کو نیا رخ دے گا۔ کشمیری عوام اپنے قائد کا شایان شان استقبال کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید یہاں بلاول بھٹو کے جلسہ کوٹلی کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق، سینئر مشیر چوہدری ریاض، چوہدری انوارالحق، چوہدری مظہر حسین اور سردار فہیم ربانی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اجلاس میں کوٹلی کے جلسہ عام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیالہ کرنے کے ساتھ انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں وفاقی وزراء کی مداخلت ناکام ہو چکی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں کسی کو دھونس دھاندلی نہیں کرنے دیں گے اور نہ کسی کو افراتفری پھیلانے دیں گے، پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور آزادکشمیر میں نواز لیگ کو اقتدار دلانے کے وفاقی وزراء کے تمام منصوبے ناکام ہوں گے۔ قبل ازیں مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ دوبارہ حکومت بنا کر آزادکشمیر میں میگاپراجیکٹس دیں گے اور آزادکشمیر کو معاشی ترقی و خوشحالی کے ٹریک پر چڑھائیں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے، عوام ہماری طاقت ہیں عوامی عدالت میں اقتدار پرستوں کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔ ریاستی تشخص پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 535108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش