0
Saturday 12 Feb 2011 11:40

انقلاب اسلامی ایران کے عالمی اثرات سے متعلق سیمینار 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

انقلاب اسلامی ایران کے عالمی اثرات سے متعلق سیمینار 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 32 ویں سالگرہ کے حوالے سے 13 فروری بروز اتوار گیارہ بجے دن مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں انقلاب اسلامی کے عالمی اثرات کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیمینار منعقد ہو گا جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کریں گے، سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان سید حسن ظفر نقوی، شیخ صلاح الدین، علامہ محمد امین شہیدی کے علاوہ ملک کی ممتاز سیاسی، مذہبی اور علمی شخصیات مشاہد حسین سید، ایاز میر، مرتضیٰ پویا، ثروت اعجاز قادری، ڈکٹر حسن عسکری رضوی، جنرل ریٹائرڈ حمید گل، راجہ ظفرالحق، عمران خان ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، لیاقت بلوچ اور فیصل صالح حیات کا خطاب ہو گا۔ 
سیمینار کے آرگنائزر سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے جہاں ملت ایرن کو اسلام کے پاکیزہ اصولوں کے مطابق زندہ رہنے کا ہنر سکھایا وہاں تمام دنیا کے مستضیفین کو استعمار کے مدمقابل کھڑا ہونے کا حوصلہ بھی عطا کیا، لا طینی امریکہ سے لے کر مشرق وسطیٰ تک عوامی بیداری کی لہر اور مختلف خطوں میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اسی انقلاب کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیمینار میں انقلاب اسلامی کی ان فکری بنیادوں کو اجاگر کیا جائے گا جن کے تحت دنیا کے طول و عرض میں باطل نظام اور باطل قوتوں کے مد مقابل کمزور اور پسے ہوئے طبقات قیام کر رہے ہیں اور اسلام کی حقیقی نشات ثانیہ کی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 54381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش