0
Friday 11 Feb 2011 23:03
11 فروری ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے:

انقلاب اسلامی ایران کی بتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں عظیم الشان عوامی ریلیاں، مصر اور تیونس کی عوامی تحریکوں کے حق میں نعرے

انقلاب اسلامی ایران کی بتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں عظیم الشان عوامی ریلیاں، مصر اور تیونس کی عوامی تحریکوں کے حق میں نعرے

اسلام ٹائمز- آج 11 فروری 2011 کو اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح کی بتیسویں سالگرہ منائی گئی۔ ملک بھر میں کروڑوں ایرانی شہریوں نے اسلامی انقلاب کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔ پورے ملک میں جشن کا سماں تھا۔ ریلیوں میں شریک افراد نے انقلاب اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ العظمی سید روح اللہ خمینی رح کے ساتھ تجدید میثاق کیا اور اسلامی جمہوری نظام کے دفاع میں قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ مکمل وفاداری اور انکی اطاعت کا عہد کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلمان قوم نے ان ریلیوں میں عالمی استعماری قوتوں مخصوصا امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا اور عالم اسلام میں پیدا ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ تہران میں ریلی کے اختتام پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ملک بھر میں ان عظیم الشان ریلیوں کو کوریج دینے کیلئے دنیا بھر سے 400 کے لگ بھگ صحافی ایران میں موجود تھے۔ تہران کی ریلی میں شریک افراد نے 1500 میٹر لمبا ایران کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔ اسی طرح فلسطین اور مصر کے پرچم بھی کثرت سے دکھائی دے رہے تھے۔
ملک بھر کی ریلیوں میں "مردہ باد اسرائیل" اور "مردہ باد امریکہ" جیسے نعروں کے حامل پلے کارڈ اور بینرز قابل مشاہدہ تھے۔ ریلیوں میں شریک افراد نے الجزائر، یمن، مصر، تیونس، بحرین اور دوسرے اسلامی ممالک میں ابھرتی ہوئی عوامی تحریکوں کی بھرپور حمایت کی اور انہیں عالمی استعماری قوتوں کی تابوت میں آخری کیل قرار دیا۔

خبر کا کوڈ : 54365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش