0
Wednesday 8 Jun 2016 16:32

رینجرز نے متحدہ رکن اسمبلی محمد کامران کیخلاف کارروائی سے قبل آگاہ کیا تھا، اسپیکر سندھ اسمبلی

رینجرز نے متحدہ رکن اسمبلی محمد کامران کیخلاف کارروائی سے قبل آگاہ کیا تھا، اسپیکر سندھ اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں مطلوب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد کامران کے خلاف کارروائی سے قبل آگاہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی محمد کامران رینجرز کو مطلوب ہیں، اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ان سے پوچھ گچھ کیلئے مجھے باقاعدہ ایک خط لکھا تھا، ڈی جی رینجرز کے خط پر محمد کامران سے ذاتی طور پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن رابطہ نہ ہو سکا، پھر ان کے گھر کے پتے پر خط لکھا تھا، محمد کامران نے جوابی خط میں لکھا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ناساز ہے، 10 روز کا وقت دیا جائے، وہ خود رینجرز کے سامنے پیش ہو جائیں گے، لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ رینجرز نے رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی سے قبل مجھے آگاہ کرکے قانونی کام کیا، محمد کامران کو رینجرز کے سامنے پیش ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حاضر نہ ہونے والے ممبران کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے، ممبر شپ ختم ہوگی تو حلقے میں دوبارہ ضمنی انتخاب ہوگا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ روز محمد کامران کی گرفتاری کیلئے ایم کیو ایم کے سنئر رہنما فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کیا تھا، تاہم بعد میں رینجرز اہلکار گھر کی تلاشی لئے بغیر ہی واپس چلے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 544251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش