0
Monday 4 Jul 2016 22:54

5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید قائم علی شاہ

5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سید قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 5 جولائی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 5 جولائی کو ضیاء آمر نے شب خون مارتے ہوئے فخر ایشیاء، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کو آمریت کی دلدل میں دھکیل دیا تھا اور عوام کے ہر دلعزیز رہنما کو عوام سے علیحدہ کرکے ڈکٹیٹر شپ قائم کردی تھی، اس دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور پارٹی کے ہزاروں کارکنوں کو پابند سلاسل کیا گیا، شہید بھٹو کو قتل کے جھوٹے مقدمے میں ان کا عدالتی قتل کرکے انہیں شہید کردیا گیا، پارٹی کے کارکنوں کو کوڑے مارے گئے کارکنوں کو جھوٹے مقدموں پر پھانسی پر چڑھا کہ شہید کردیا گیا مگر پھر بھی پارٹی کے جیالے کارکنوں نے ضیاء آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے پھانسی کے پھندوں کو چوم لیا اور شہید ہوگئے اور پارٹی کے کارکنوں نے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھی اور قید و بند کی صعوبتوں کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے قیام اور آمریت کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 550948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش