0
Sunday 24 Jul 2016 00:37
دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق تھا

حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ناکام، راجن پور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک 3 فرار

حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ ناکام، راجن پور میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک 3 فرار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر راجن پور کے کرد چوک کے قریب کارروائی کی، جہاں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے بھی دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق تھا اور وہ صوبے میں حساس تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے، جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ قبائلی علاقوں اور کراچی کے بعد گذشتہ دنوں جنوبی پنجاب میں بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی میں ملوث کسی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی اثر و رسوخ برداشت کیا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پورے صوبے کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے، جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 554998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش