0
Thursday 24 Feb 2011 16:53

ریمنڈ ڈیوس کی مدد کو آنیوالے سی آئی اے ایجنٹ تھے،برطانوی خبر رساں ادارہ

ریمنڈ ڈیوس کی مدد کو آنیوالے سی آئی اے ایجنٹ تھے،برطانوی خبر رساں ادارہ
لندن:اسلام ٹائمز۔برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی مدد کو آنے والی گاڑی میں سوار دونوں افراد سی آئی اے کے ایجنٹ تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کیس کی گتھیاں آہستہ آہستہ سلجھ رہی ہیں۔ پہلے ریمنڈ کی شناخت واضح ہوئی۔ اب برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ستائس جنوری کو لاہور میں دو پاکستانیوں کے دن دھاڑے قتل کے بعد ریمنڈ کی مدد کو آنے والی گاڑی میں سی آئی اے کے ایجنٹ سوار تھے۔ امریکی قونصل خانے کی گاڑی نے عباد الرحمان نامی شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق یہ دونوں افراد بھی ریمنڈ ڈیوس ہی کی طرح پروٹیکیٹو افسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہی نہیں سی آئی کے یہ افسران اسی عمارت میں مقیم تھے جہاں ریمنڈ رہائش پذیر تھا۔ امریکی اور پاکستانی حکام نے ان کی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔ میڈیا نے کچھ عرصہ قبل دعویٰ کیا تھا کہ قتل میں ملوث یہ دونوں افراد امریکا پہنچ چکے ہیں۔
جنگ نیوز کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں ریمنڈ کی مدد کو گاڑی میں آنے اور ایک نوجوان کو کچلنے والے دو امریکی بھی سی آئی اے کے کنٹریکٹ افسر تھے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا پہنچنے والے یہ دونوں افراد لاہور کے امریکی قونصلیٹ میں ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ ہی رہتے تھے، اور تینوں سی آئی اے افسر ایک ہی اسائمنٹ پر کام کر رہے تھے۔ تاہم سی آئی اے نے معاملے پر بیان دینے سے انکار کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں امریکی شہریوں نے امریکی قونصلیٹ لاہور کی گاڑی استعمال کی اور گاڑی ون وے پر چلائی۔
خبر کا کوڈ : 56205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش