0
Monday 28 Feb 2011 00:21

ملکی سلامتی،وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پنجاب میں بے اختیار وزراء کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،گیلانی

ملکی سلامتی،وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پنجاب میں بے اختیار وزراء کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا،گیلانی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر شاہ محمود قریشی اور حکومت کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں، گیس کی تقسیم کا فارمولا نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے نہیں، بلکہ آئین نے طے کرنا ہے، جبکہ شہباز شریف کو پتہ ہے کہ گیس کی تقسیم کا معاملہ آئین میں طے ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم گیلانی نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی میں ہیں اور ان کا مستقبل بھی پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بے اختیار وزرا کو ہٹائے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی جماعت ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی بلکہ مسلم لیگ ن کو قومی معاملات پر ساتھ لے کر چلے گی۔
 وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ 10 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اور یہ معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں لے جانے سے شہباز شریف نے روکا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی 45 دن کی پیشکش کو خلوص نیت سے قبول کیا۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پوری قوم کا مؤقف ایک ہے، اور ملکی سلامتی، عزت اور وقار پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی اپوزیشن صرف ایشوز کی سیاست کریگی، ان کی سیاست اقتدار کے لئے نہیں، بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور کابینہ میں واپسی کیلئے ان کے فیصلے کے منتظر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے باعث نواز شریف کے تیسری بار وزیراعظم بننے کی راہیں ہموار ہوئیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بے اختیار وزرا کو نکالنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ ایشوز پر سیاست کریں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی کو جاری رکھے گی، پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنا بھی جمہوریت کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ عوامی ایشوز پر سیاست کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریمندڈیوس کیس میں شاہ محمود قریشی اور حکومت کا موقف یکساں ہے، وہ پارٹی کا حصہ ہیں اور انکا مستقبل پیپلز پارٹی سے ہی وابستہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریمندڈیوس کیس میں حکومت ،فوج اور عوام کا موقف یکساں ہے، حکومت قومی غیرت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 56680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش