0
Thursday 17 Mar 2011 00:38

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں وفاقی و صوبائی حکومت ملوث ہے، رہائی کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، منور حسن

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں وفاقی و صوبائی حکومت ملوث ہے، رہائی کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا، منور حسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان منور حسن نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے جرم میں برابر کی شریک ہیں۔ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام کو امریکی ایجنڈے پر کام کرنے والے حکمرانوں کی ضرورت نہیں، اپنے ملک کے فیصلے امریکہ کو نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ کا معاملہ دیت کا نہیں، ریاست کا ایشو تھا، ملزم سے ممنوعہ اسلحہ اور حساس مقامات کی تصاویر برآمد ہوئی تھیں، اس کے خلاف جاسوسی کا مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے استثنٰی کے حوالے وفاقی حکومت کو جو خط لکھا تھا، اسے منظر عام پر لایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مقتولین کے ورثاء نے انہیں بتایا ہے کہ انہوں نے دیت نہیں لی، دباوٴ کے ذریعے ان سے کاغذات پر دستخط کروائے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریمنڈ کی رہائی کے خلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 59994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش