0
Friday 18 Mar 2011 19:47

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستان کی خودمختاری کیخلاف سازش ہے، غیر ملکی فوجیں فی الفور بحرین سے نکل جائیں، مجلس وحدت مسلمین

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستان کی خودمختاری کیخلاف سازش ہے، غیر ملکی فوجیں فی الفور بحرین سے نکل جائیں، مجلس وحدت مسلمین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی سی آئی اے کے دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے بحرین میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کا نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی، معروف عالم دین مولانا عباس وزیری اور علامہ سلمان حسینی سمیت دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا آغاز بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد مصطفٰی عباس ٹاؤن سے ہو کر ابوالحسن اصفہانی روڈ پر اختتام ہوا۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اٹھارہ مارچ کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی سی آئی اے دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ ایک بہت بڑا دہشت گرد تھا اور اس کی رہائی میں پنجاب حکومت ملوث ہے، ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی افواج کے ہاتھوں بحرین میں پرامن، بے گناہ، نہتے اور مظلوم مظاہرین کا قتل عام انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیرملکی فوجیں فی الفور بحرین سے نکل جائیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ بحرین میں غیرملکی افواج کی آمد میں امریکا ملوث ہے، اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور امریکی اور صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔
خبر کا کوڈ : 60293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش