0
Thursday 16 Feb 2017 15:23

دہشت گردی کی تازہ لہر، حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، علامہ شہنشاہ نقوی

دہشت گردی کی تازہ لہر، حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی تازہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کرنے کے بجائے ان کے خلاف سخت کاروائی کرے، حکمران کالعدم دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردی کا ناسور ختم نہیں ہو پاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت اور ریاستی ادارے ملک دشمنوں کے خلاف بلاتفریق ٹھوس اور مؤثر قسم کی کاروائیاں کریں تاکہ عوام کو محفوظ بنایا جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی اور ان سانحات اور واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 610107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش