0
Thursday 4 Jun 2009 12:03

ڈرون حملوں سے عام شہری مر رہے ہیں،امریکہ احتیاط برتے : اقوام متحدہ

ڈرون حملوں سے عام شہری مر رہے ہیں،امریکہ احتیاط برتے : اقوام متحدہ
جنیوا : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں سے عام شہری مر رہے ہیں،امریکہ بغیر پائلٹ طیاروں سے حملوں میں احتیاط برتے۔ جب کہ امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام کے انسانی حقوق سے متعلق نمائندے فلپ ایلسٹن نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کہا ہے کہ جاسوس طیاروں کے حملوں سے بڑی تعداد میں بے گناہ لوگ مر رہے ہیں۔ امریکہ کو چاہئے کہ پہلے وہ ان اہداف کو نشانہ بنانے کا جواز پیش کرے اور حملوں میں احتیاط برتے اس کے علاوہ امریکہ دنیا کو آگاہ کرے کہ ان حملوں میں کتنے شہری مارے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے نے امریکی فوجی عدالتی سسٹم پر بھی کڑی تنقید کی ہے۔ امریکی سفارتکاروں نے جواب میں تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کو ایسے معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 6140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش