0
Tuesday 12 May 2009 11:56

مالاکنڈ سے 3 لاکھ شہریوں کا انخلا،15 برس کے دوران سب سے بڑی نقل مکانی ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحد ہ نے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے عالمی امداد کی اپیل کر دی
مالاکنڈ سے 3 لاکھ شہریوں کا انخلا،15 برس کے دوران سب سے بڑی نقل مکانی ہے،اقوام متحدہ
 اسلام آباد ،نیو یارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مالاکنڈ کے علاقے سوات، بونیر اور لوئر دیر سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین میں 3 لاکھ 60 ہزار افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے جبکہ بے گھر افراد کی مدد کے لیے فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ 15برس کے دوران ہونے والی یہ سب سے بڑی نقل مکانی ہے، سرحد حکومت نے اقوام متحدہ کے تعاون سے مردان اور صوابی میں 29 رجسٹریشن پوائنٹس قائم کیے ہیں جس میں 20 فیصد مہاجرین کیمپوں میں جبکہ 80 فیصد کیمپوں سے باہر رہ رہے ہیں۔ ادھر بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے صوبہ سرحد میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی کے سبب لوگوں کی نقل مکانی پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن سے زیادہ اثر بچوں پر پڑ رہا ہے۔ یونیسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بے گھر ہونے والے ان لوگوں کی مدد کیلئے فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے تاکہ وہ اب تک بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد جاری رکھ سکے۔ تشدد کا سب سے زیادہ سامنا بچوں کو کرنا پڑا ہے۔ وہ نقل مکانی کے تلخ تجربے سے گزر رہے ہیں اور ان کی تعلیم اور صحت میں زبردست خلل پڑا ہے۔ بے گھر ہونے والے لوگوں کے پاس ضروری اشیا کی کمی ہے۔ انہیں صاف پانی، کپڑے، دوائیں اور رہنے کے لیے جگہ درکار ہے۔فی الوقت حالات سے نمٹنے کیلئے یو نیسف، صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ جو لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ خیموں میں ہیں ان کی مدد کی جا سکے۔ 
اقوام متحد ہ
نے نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے عالمی امداد کی اپیل کر دی

اسلام آباد:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے سربراہ نے عالمی برادری سے پاکستان کے قبائلی اور صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ یو این ایچ سی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لوکل سطح پر اب تک بونیر ، دیر اور سوات کے علاقوں سے تین لاکھ 60 ہزار سے زائد نقل مکانی کرنے والوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے ۔ہائی کمشنر انتونیو گیٹرس کا کہنا ہے کہ تیزی سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے بین الاقوامی سطح پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی مدد کیلئے فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ گیٹرس کا کہنا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے کئی عشروں تک افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ ان لوگوں کیلئے ویسی ہی مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے ان نقل مکانی کر کے آنے والوں کی امداد کیلئے کیمپ قائم کئے ہیں جہاں بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔مسٹر گیٹرس نے اعلان کیا ہے کہ انسانی ضرورت کی 120 ٹن اشیا دبئی سے منگل کے روز ان علاقوں میں بھیج دی جائینگی ۔ ایک بوئنگ 747 جہاز 14000 پلاسٹک شیٹس ، 1500 پلاسٹک کے بڑے رول ، اور دس ہزار مچھر دانیاں اور دو بڑے پورٹ ایبل ویئر ہاؤس لیکر جائے گا اور تقسیم کرے گا۔مسٹر گیٹرس کا کہنا ہے کہ میں ان تمام نقل مکانی کرنے والے افراد کے نام پر تمام دنیا سے اپیل کرتا ہوں کہ انسانی بنیادوں پر ان کی مدد کی جائے 



خبر کا کوڈ : 4772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش