0
Monday 28 Mar 2011 10:49

اسلامی بیداری کی تحریکیں اسرائیل کی نابودی پر منتج ہونگی، فلسطین فاونڈیشن کے تحت دو روزہ تصویری نمائش کا آغاز

اسلامی بیداری کی تحریکیں اسرائیل کی نابودی پر منتج ہونگی، فلسطین فاونڈیشن کے تحت دو روزہ تصویری نمائش کا آغاز
 کراچی:اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں اور مشرق وسطیٰ سمیت افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکیں بہت جلد آزادی فلسطین اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی پر منتج ہوں گی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان، آرٹس کونسل آف پاکستان اور پاکستان ایسوسی ایشن فوٹو گرافرز کے زیراہتمام منعقدہ تصویر نمائش فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف عملی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر غفور احمد (جماعت اسلامی)، علامہ عباس کمیلی (جعفریہ الائنس) جنرل سیکرٹری PAPPحامد حسین، قاضی احمد نورانی (فلسطین فاؤنڈیشن و جمعیت علمائے پاکستان)، مظفر احمد ہاشمی (فلسطین فاؤنڈیشن و سابق رکن اسمبلی )، یونس بارانی (سابق رکن سندھ اسمبلی) اور فلسطین فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے آرٹس کونسل میں منعقدہ تصویری ”آزادی فلسطین اور عالم اسلام میں بیداری“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے عامر شیخ، اسلامی جمعیت طلبہ کے عبداللہ شجاعت اور بالاورستان اسٹوڈنٹس کے اسلم انقلابی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ تصویری نمائش میں ملک کے معروف آرٹسٹ کے فن پارے اور آرٹس اسکولوں اور جامعہ کراچی کے شعبہ آڈیو ویژول اسٹڈیز کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کا مظاہرہ پیش کیا گیا تھا۔
دنیا بھر میں اور مشرق وسطیٰ سمیت افریقی ممالک میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکیں بہت جلد آزادی فلسطین اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی پر منتہج ہونگی۔ تصویری نمائش میں پیپ کی جانب سے فوٹو گرافر حضرات کی تصاویر کی بھی خصوصی طور پر نمائش کی گئی ہے۔نمائش میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ : 61846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش