0
Saturday 6 May 2017 14:31

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں سندھ حکومت غیر سنجیدہ ہے، وسیم اختر

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں سندھ حکومت غیر سنجیدہ ہے، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں سندھ حکومت غیر سنجیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عباسی شہید ہسپتال آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاکر ہم ہسپتالوں میں بہتری لا رہے ہیں جبکہ شہر کے ہسپتالوں کا نظام بھی پہلے کی نسبت بہتر بنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات ختم کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 634008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش