0
Wednesday 6 Apr 2011 08:40

فوجی آپریشن کے باوجود عسکریت پسندوں کو شکست دینے میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا، وائٹ ہاوس کی رپورٹ

فوجی آپریشن کے باوجود عسکریت پسندوں کو شکست دینے میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا، وائٹ ہاوس کی رپورٹ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے میں پاکستان کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے اور فاٹا میں صورت حال بگڑ رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ششماہی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دی ہیں لیکن فاٹا میں صورت حال بگڑتی جا رہی ہے۔ رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران فاٹا کی صورت حال انتہائی خراب رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے دو سال کے دوران مہمند ایجنسی اور باجوڑ ایجنسی میں تین مرتبہ آپریشن کیا۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک لاکھ سینتالیس ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی کے باوجود عسکریت پسندوں کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو بدستور مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے پاس ان سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فورسز کا افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں آپریشن طالبان جنگجوؤں کو روکنے میں ناکام نظر آتا ہے۔ جنھوں نے سخی سرور دربار پر دو خودکش حملے کیے۔ سی آئی اے کانٹریکٹر کی پاکستان میں شہریوں کے قتل میں گرفتاری اور رہائی سے سیاسی تناؤ کے باوجود گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستانی اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون مثبت رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان شہری علاقوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امریکی فوج کو رواں برس گرمیوں کے موسم میں افغانستان میں سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 63445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش