0
Saturday 10 Jun 2017 23:22

تہران میں داعش کے حملے پر خوشی ہوئی، یہ حملہ امریکہ کے مفاد میں ہے، امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کا اظہار خیال

تہران میں داعش کے حملے پر خوشی ہوئی، یہ حملہ امریکہ کے مفاد میں ہے، امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کا اظہار خیال
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے ایران کے عوام اور اسلامی جمہوری نظام سے اپنی مخاصمانہ پالیسیوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تہران کے دہشت گردانہ حملوں کو واشنگٹن کے مفاد میں قرار دیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ریاست کیلی فورنیا کے رکن ڈانا رویارکر نے اپنے ایک انتہائی پست اور شرمناک بیان میں تہران میں داعش کے دہشت گردانہ حملوں کی حمایت کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ تہران میں داعش کے حملے پر خوشی ہوئی ہے اور یہ حملہ امریکہ کے مفاد میں ہے۔ داعش کے دہشت گردانہ حملوں کے لئے امریکی ایوان نمائندگان کے اس رکن کی حمایت، ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دنیا کے بیشتر ممالک کے سربراہوں، اعلٰی حکام اور بین الاقوامی اداروں نے تہران کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے گذشتہ برسوں کے دوران امریکہ، مغربی ممالک اور علاقے میں ان کی اتحادی حکومتوں منجملہ سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے علاقے کے ملکوں بالخصوص عراق و شام میں بے شمار وحشیانہ اور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے، لیکن پچھلے مہینوں کے دوران استقامتی محاذ کی مزاحمت و استقامت اور عراقی و شامی افواج کی شاندار کارروائیوں سے داعش پر کاری ضرب لگی ہے اور یہ گروہ عراق اور شام میں پسپا ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 644997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش