0
Wednesday 21 Jun 2017 23:28

جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشیں، چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشیں، چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان، جام پور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، چھتیں، دیواریں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ شام طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس پر واسا نے ایمرجنسی نافذ کر دی، میپکو کا ترسیلی نظام بھی شدید متاثر ہوا، شہر کے مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ میٹرو بس سروس کے تمام روٹ پر فلائی اوور سے بارش کا پانی گرتا رہا۔ ڈیرہ غازی خان کی بھٹہ کالونی میں چھت گرنے سے یوسف کی ڈیڑھ سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی جبکہ مختلف حادثات میں 38 افراد زخمی ہوئے۔ تونسہ کے ٹرائبل ایریا تمن بزدار کے علاقے میں مراد مائی بھیڑ بکریاں چرا رہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ کالا کالونی میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی ہو گئے۔ شورکوٹ کے محلہ میدان والا میں گھر کی چھت گرنے سے شمیم بی بی اور ان کی بہو سندس ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں۔ فاضل پور سے نامہ نگار کے مطابق کوہ سلیمان پر شدید بارش سے کاہا سلطان کے 10 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے نے فاضل پور کے نواحی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ حفاظتی بند میں متعدد جگہوں پر شگاف پڑ گیا جس سے چک بہتات، چک سہرانی، چک شاہ پور اور چک احمدانی میں ہزاروں ایکڑ پر کاشتہ فصلیں تباہ ہوئیں۔ ضلع راجن پور کے قبائلی علاقہ اوزمان میں آسٹریلیا کے تعاون سے ونڈ پاور پراجیکٹ ہزار میگا واٹ کے ٹاورز زمین بوس ہو گئے۔ کوہ سلیمان پر طوفانی بارش کے نتیجہ میں رودکوہی، وہوا میں طغیانی سے جانور سیلابی ریلے میں بہ گئے، رودکوہی وہوا میں طغیانی کیوجہ سے نزدیکی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 647928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش