0
Wednesday 13 Apr 2011 17:21

ڈرون حملے بند ہوں تو دہشتگردی بھی کنٹرول ہو جائیگی،حملوں کیخلاف پوری قوم کو متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا، شہبازشریف

ڈرون حملے بند ہوں تو دہشتگردی بھی کنٹرول ہو جائیگی،حملوں کیخلاف پوری قوم کو متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہو گا، شہبازشریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے دہشت گردی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔ صرف فوجی آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، تعلیم اور معاشی انصاف سے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بن جانا چاہئے۔ ڈرون حملے بند ہوں گے تو دہشت گردی بھی کنٹرول ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس کا بےگناہ رشتہ دار ڈرون حملے میں مرتا ہے وہ خودکش جیکٹ پہن لیتا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور عدل وانصاف کی گولی سے بھی کام لینا ہو گا۔
وہ گزشتہ روز یہاں پاکستان رینجرز ہیڈکوارٹرز میں رینجرز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (رائٹ) کی 5 ویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو آج دہشت گردی و انتہاپسندی کے جن مسائل کا سامنا ہے وہ ماضی کے ڈکٹیٹر مشرف کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔ پوری قوم کو ڈرون حملوں کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
انہوں نے سیلاب متاثرین میں وطن کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کو 20 ہزار روپے فی کس کے حساب سے وطن کارڈ کے ذریعے رقوم انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کی گئی ہیں۔ سیلاب کے دوران بندوں اور پشتوں کے توڑنے کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بند توڑنے کے حوالے سے انہوں نے خود کمیشن تشکیل دیا تھا جس کی رپورٹ انہیں مل چکی ہے جس کا کابینہ کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 65097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش