0
Wednesday 26 Jul 2017 18:02

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت فاٹا کے 30 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت فاٹا کے 30 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاٹا کے سکول اور کالجز کے 30 طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلباء کا انتخاب ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کیا گیا۔ اس سلسلے میں گورنر ہاوس پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا کو اس طرح کے قومی منصوبوں میں شامل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قبائلی علاقے قومی دھارے میں لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا میں شرح خواندگی میں اضافے اور معیار تعلیم کی بہتری کے لئے حکومت مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقسیم کے ساتھ فاٹا کے طلبہ کو بھی جدید طریقوں سے حصول علم کے مواقع دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات ہر صورت میں نافذ کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین کو آگاہ کیا کہ اب تک فاٹا کے 90 فی صد متاثرین اپنے علاقوں کو واپس جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 656412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش