0
Tuesday 19 Apr 2011 13:45

ملت جعفریہ نے ہمیشہ عالم اسلام کے مفادات اور باہمی اتحاد و محبت کو مدنظر رکھا ہے، سکندر رضا نقوی

ملت جعفریہ نے ہمیشہ عالم اسلام کے مفادات اور باہمی اتحاد و محبت کو مدنظر رکھا ہے، سکندر رضا نقوی
بھکر:اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان کے رہنما اور ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبر سید سکندر رضا نقوی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ عالم اسلام کو درپیش خطرات اور مسائل سے نمٹنے کیلئے پرامن حل پر زور دیا ہے، انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر کے مسائل کا حل حقیقی اسلامی اور روحانی تعلیمات کی روشنی میں ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کے ضمن میں کہا کہ جب بھی کسی کو ظلم کے تحت دباؤ گے تو ایک نہ ایک دن وہ لاوا بن کر ابھرے گا، جو بہت بڑی تباہی اور بربادی کے ساتھ ساتھ ایک نئے انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔ آخر میں انہوں نے عالم اسلام اور مسلمانوں سے اپیل کی وہ اس نازک دور میں باہمی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے طاغوتی طاقتوں کے سامنے متحد ہو کر ڈٹ جائیں۔
خبر کا کوڈ : 66253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش