0
Thursday 21 Apr 2011 18:36

قیام امن کیلئے امریکی اتحاد سے نکلنا ہو گا، آج ہماری مساجد، سکول اور حجرے بھی محفوظ نہیں، مولانا سمیع الحق

قیام امن کیلئے امریکی اتحاد سے نکلنا ہو گا، آج ہماری مساجد، سکول اور حجرے بھی محفوظ نہیں، مولانا سمیع الحق
مردان:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ فساد کی جڑ امریکہ ہے اور پاکستان میں امن کے قیام کیلئے امریکی اتحاد سے نکلنا ہو گا۔ وہ مردان میں جے یو آئی (س) کے زیراہتمام اور اپنی زیرقیادت منعقدہ امن ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ریلی سے سابق ڈپٹی سپیکر اکرام اﷲ شاہد، سابق ایم این اے مولانا حامدالحق حقانی اور حافظ حسین احمد نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے شرکاء مولانا سمیع الحق کی قیادت میں مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک پہنچے، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ مسلم امہ کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، پہلے اس نے افغانستان اور پھر عراق کو نشانہ بنایا جبکہ اب لیبیا کے خلاف جارحیت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی خالی خولی نعروں سے تبدیلی نہیں لا جا سکتی بلکہ صحیح تبدیلی اور مسائل کے حل کیلئے اﷲ تعالٰی کی زمین پر اﷲ تعالٰی کا نظام نافذ کرنا ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ آج ہماری مساجد، حجرے اور سکول محفوظ نہیں رہے اور یہ امریکی اتحاد میں شامل ہونے کا ردعمل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لئے امریکی اتحاد سے نکلنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 66945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش