0
Thursday 26 Oct 2017 15:30

امریکیوں پر ہرگز اعتماد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ انکے مکر و فریب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سید علی خامنہ ای

امریکیوں پر ہرگز اعتماد نہیں کرنا چاہیئے بلکہ انکے مکر و فریب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مختلف عراقی اقوام میں اتحاد اور مومن و شجاع نوجوانوں نیز عوامی رضا کار فورس کے لئے حکومت عراق کی جانب سے مکمل حمایت کا اعلان، دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کا باعث بنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے جمعرات کو عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی سے ملاقات میں متحدہ عراق، عراق کے اقتدار اعلٰی اور اس کی ارضی سالمیت کے دفاع میں حکومت عراق کے اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے عراق کو دنیائے عرب کا ایک اہم اور بااثر ملک قرار دیا۔ انہوں نے علاقے کے ممالک خاص طور پر پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے حکومت عراق کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور ان امریکیوں پر ہرگز کوئی اعتماد نہیں کرنا چاہئے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکی ہی داعش کو وجود میں لے کر آئے، مگر اب جبکہ یہ دہشت گرد عراق کی حکومت اور عوام سے شکست کھا گئے ہیں تو امریکی حکام اس اہم کامیابی میں خود کو شریک ظاہر کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ البتہ اس میں شک نہیں کہ جب بھی امریکیوں کو کوئی موقع ملے گا، وہ عراق کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں تہران اور بغداد کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی حمایت کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کو مخاطب کیا اور کہا کہ عراق کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر علاقے کی اقوام کی تحسین آمیز نگاہیں اور خاص توجہ، عراقی عوام اور وزیراعظم نیز دیگر حکام کی شجاعت و زحمتوں کا نتیجہ ہے۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے بھی متحدہ عراق، اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لئے عراقی عوام اور نوجوانوں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل توجہ سے متحدہ عراق اور اپنے ملک کی ارضی سالمیت کا تحفظ کر رہے ہیں اور جیسا کہ اس سے قبل بھی ہم نے کردوں سے کہا تھا کہ عراق کی تقسیم کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے ایران کی حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مکمل اشتیاق کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع اور  فروغ کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 679390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش