0
Wednesday 17 Jun 2009 11:43
19جون کو ملک گیر احتجاج،کراچی میں استحکامِ پاکستان کانفرنس ہوگی،فضل کریم

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت قومی سانحہ ہے، ملزموں کو سزا دی جائے، قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد

ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی شہادت الم ناک سانحہ ہے، علامہ اوکاڑوی
ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت قومی سانحہ ہے، ملزموں کو سزا دی جائے، قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد
اسلام آباد : قومی اسمبلی میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت پر قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں صاحبزادہ فضل کریم کی تحریک پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ یہ پاکستان کے خلاف گہری سازش اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی کوشش تھی تاہم اس پر پرامن شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے قوم نے یہ سازش ناکام بنا دی ہے۔ یہ ایوان ملوث افراد کو سزا دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہے۔ اس کے بعد اسپیکر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی
اسلام اور پاکستان کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں حاجی فضل کریم نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ حکومت سرفراز نعیمی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا اعلان کرے۔
19جون کو ملک گیر احتجاج،کراچی میں استحکامِ پاکستان کانفرنس ہوگی،فضل کریم
اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی شہادت پر 19جون کو ملک گیر احتجاج ہو گا، اس ماہ کراچی میں استحکامِ پاکستان کانفرنس ہو گی۔ اس حوالے سے شاہ تراب الحق کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ 12 جولائی کو پشاور میں استحکام پاکستان کانفرنس ہو
گی۔ سنی اتحاد کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں جمعہ 19 جون کو علمائے کرام اور مشائخ عظام خطبات جمعہ میں احتجاجی تقاریر اور قراردادیں منظور کرائیں گے جبکہ جلوسوں کی شکل میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں استحکامِ پاکستان کنونشن بھی ہوں گے۔ہماری اپیل ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی جماعتیں فروعی اختلافات بالائے طاق رکھ کرمتحد ہو جائیں تاکہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف سازش کو ناکام بنایا جائے۔
ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی کی شہادت الم ناک سانحہ ہے، علامہ اوکاڑوی
کراچی:مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا ہے کہ علامہ ڈاکٹر محمد سرفراز
نعیمی شہید ایک سچے مسلمان اور مخلص محب وطن تھے اور دین و ملت اور ملک و قوم کے لیے ہمہ دم، ہمہ جاں متحرک تھے، ان کی شہادت الم ناک سانحہٴ ہے، حکمرانوں نے ان کی حفاظت کے لیے کوئی اہتمام نہیں کیا، اُنہوں نے کہا کہ سبھی نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر نعیمی بے ضرر شخص تھے اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ان کی حق گوئی اور صدائے حب الوطنی سے کون سا طبقہ خوف زدہ تھا علامہ اوکاڑوی نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی ترجیحات واضح کرنی ہو گی، علامہ اوکاڑوی نے صاحبزادہ راغب نعیمی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد محترم کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، علامہ اوکاڑوی نے استاد العلماء مولانا محمد حسن حقانی کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 6794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش