0
Friday 29 Apr 2011 01:38

پاراچنار "پاکستانی غزہ" کے چار سالہ محاصرے اور انسانی المیہ کی خبریں نام نہاد آزاد میڈیا میں شجرہ ممنوعہ

پاراچنار "پاکستانی غزہ" کے چار سالہ محاصرے اور انسانی المیہ کی خبریں نام نہاد آزاد میڈیا میں شجرہ ممنوعہ
پاراچنار:اسلام ٹائمز۔ چار سالہ محاصرے اور انسانی المیے کا شکار "پاکستانی غزہ" پاراچنار کا ذکر، نام نہاد آزاد میڈیا میں شجر ممنوعہ کا درجہ اختیار کر گیا۔ گنتی کے چند ذرائع ابلاغ کے علاوہ تیس سے زیادہ پرائیوٹ اور نجی ٹی وی چینلز اور پچاس سے زائد شائع ہونیوالے اخبارات پاراچنار کی صورتحال، اور اس حوالے سے ہونے والے احتجاج کی خبروں کو شائع نہیں کرتے، میڈیا کی سیاست پر نظر رکھنے والے اور میڈیا سے وابستہ بعض افراد کا موقف یہ ہے کہ ان پر بعض خفیہ قوتوں کی طرف سے دباؤ ہے۔ 
ادھر پاراچنار کے محصور و مظلوم طوری اور بنگش قبائل نے اپنی مظلومیت دنیا پر آشکار کرنے کے لیے ستر منٹ دوارنئے کی ڈاکومینٹری فلم سی ڈی کی شکل میں جاری کر دی ہے۔ یہ حقائق نامہ و ڈاکومینٹری فلم، ویڈیو سی ڈی کے علاوہ انٹرنیٹ پر آن لائن اس ویب سائیٹ www.youtube.com/PakistaniGaza پر بھی دستیاب ہے۔
خبر کا کوڈ : 68551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش