0
Friday 1 Dec 2017 17:01

رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انصر مہدی

رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، انصر مہدی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے مناتی ہے۔ ہفتہ وحدت امسال بھی شایان شان طریقہ سے منایا جا رہا ہے، ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کے کارکنان، ڈویژنل مسئولین نے اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کیساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا ہے اور ہفتہ کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے پیغام میں رسول خدا (ص) کی ذات مبارکہ کو نقطہ وحدت و اشتراک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، پس وہ ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔ انصر مہدی نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ ان کی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔
خبر کا کوڈ : 686963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش