0
Saturday 30 Apr 2011 15:18

غذر انتخابات میں شکست،گورنر اور ضلعی قیادت کے لئے باعث شرمندگی

غذر انتخابات میں شکست،گورنر اور ضلعی قیادت کے لئے باعث شرمندگی
گلگت:اسلام ٹائمز۔ حلقہ 19 غذر کے ضمنی انتخاب کے موقع پر حکمران پارٹی کے امیدوار کی بری طرح سے ناکامی صوبائی حکومت کے لئے کوئی اچھا پیغام نہیں بلکہ تمام سرکاری وسائل کا استعمال کرنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے امیدوار کی ناکامی غذر سے پارٹی کے ممبران اسمبلی، ضلعی عہدیداروں سمیت گورنر پیر کرم علی شاہ اور وزیراعلٰی مہدی شاہ کے لئے باعث شرمندگی ہے۔ پیر کرم علی شاہ کے گورنر بننے کے بعد خالی ہونے والی قانون ساز اسمبلی کی نشست پر پارٹی کی اعلٰی قیادت نے ان کی نامزدگی کے وقت کہا تھا کہ پارٹی کی یہ دیرینہ سیٹ ہاتھ سے نہیں جانی چاھئے، جس پر پیر کرم علی شاہ نے یقین دھانی کرائی تھی کہ اس نشست پر میں گزشتہ سات دفعہ ممبر منتخب ہو چکا ہوں، یہاں میرے چاھنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے کسی اور امیدوار کی کامیابی ممکن نہیں۔ اسکے باوجود نواز خان ناجی نے پی پی کے امیدوار کے مقابلے میں 3819 زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے صوبائی حکومت کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ بلکہ اس سے بھی بڑھ کر پیپلز پارٹی کا امیدوار تیسرے نمبر پر آگیا۔ ان تمام حقائق اور حالات کے باوجود پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے اور وہ اپنے روزمرہ معاملات میں اسی طرح مصروف ہے۔
گورنر پیر کرم علی شاہ نے تاحال میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی حد تک ضرور پریشان ہے، جبکہ وزیر اعلٰی سید مہدی شاہ نے وہاں کے مقامی پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے خلاف کوئی ایکشن لینے کا عندیہ نہیں دیا۔ یہ تمام حقائق صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے لئے کسی بری خبر کا بھی پیش خیمہ بن سکتے ہیں، لیکن ابھی پانی سر سے نہیں گزرا۔ انہیں غیرمقبول فیصلے عوامی مفاد میں کرنے ہوں گے اور علاقے میں سزا اور جزا کے نظام سمیت کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا، علاقے کی ایک سنجیدہ اور پڑھی لکھی شخصیت نے نام نہ لینے کی شرط پر کہا کہ موجودہ پیکیج پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت تھی لیکن صوبائی حکومت نے سرے سے کوئی کام کیا ہی نہیں اور وہ اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ وہ پیکیج کو بھول گئے ہیں ان حالات میں پیکیج کا کیا بنے گا۔ پیکیج محفوظ ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 68843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش