0
Sunday 1 May 2011 18:21

جمعیت کے مجرموں کو صرف بھتہ وصول کرنے میں دلچسپی ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعیت کے مجرموں کو صرف بھتہ وصول کرنے میں دلچسپی ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمعیت ماضی میں کتاب میلوں میں پبلشرز سے اعانت کے نام پر بھتہ وصول کرتی رہی ہے۔ موجودہ انتظامیہ گزشتہ تین سالوں سے کتاب میلے کا انعقاد خود کرا رہی ہے اور جمعیت کے غنڈہ عناصر اور مجرموں کو اپنا بھتہ بند ہونے کی تکلیف ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے یونیورسٹی کے دو غریب ملازمین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جمعیت  کی حالیہ بربریت کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹی وی چینلوں کے ذریعے پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔
انتظامیہ کسی بھی ایسی جماعت کو کتاب میلے کے انعقاد کی اجازت نہیں دے گی جس کے ارکان کارچوری اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے مجرم ہوں۔ جمعیت کو سمجھ میں آ جانا چاہئے کہ اب ماضی کا وہ وقت نہیں رہا اور نہ ہی یونیور سٹی کے طلباء ان کے ساتھ ہیں۔ جمعیت کی قلیل تعداد کے موجودہ ارکان میں آدھے سے زائد بیرونی عناصر ہیں جو تعلیم دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔ جمعیت کے ارکان نہ تو کتابیں پڑھتے ہیں اور نہ ہی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اور برسوں سے جمعیت کے نام نہاد ارکان نے کسی غیر نصابی سرگرمیوں اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور نہ ہی انعامات حاصل کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 69157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش