0
Thursday 5 May 2011 00:28

امریکا،اسامہ دونوں نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، حسین حقانی

امریکا،اسامہ دونوں نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، حسین حقانی
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسامہ بن لادن دونوں نے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی۔ تاہم پاکستان اور امریکا کے تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔ اسامہ پوری دنیا کیلئے خطرہ تھا۔ واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کی دوستی ہر دور میں مشکل مراحل سے گزری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ ہے۔ تاہم القاعدہ سربراہ کے ٹھکانے کے متعلق غلط فمہیاں دور ہو جائینگی۔ حقانی نے کہا کہ وہ یقین سے کہتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اسامہ کے ٹھکانے کی معلومات نہیں تھی۔ خامی کہاں تھی اس کی تحقیقات کی جائیگی۔ خود مختاری کی خلاف ورزی کے سوال پر حقانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس احتجاج نہ کرنیکی کوئی وجہ نہیں۔ انہوں اسامہ پوری دنیا کیلئے خطرہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 69885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش