0
Tuesday 23 Jun 2009 13:33

فرانس میں عورت کا مکمل پردہ قبول نہیں،نکولس سرکوزی

فرانس میں عورت کا مکمل پردہ قبول نہیں،نکولس سرکوزی
پیرس: فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانس میں عورت کا مکمل پردہ قبول نہیں۔وہ پیرس میں ارکان پارلیمان سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ فرانس میں اسلامی پردہ کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائیگی۔سرکوزی کے مطابق پردہ مذہب کی علامت نہیں بلکہ عورت کے کمتر ہونے کی علامت ہے۔ ارکان پارلیمان کے ایک گروہ نے فرانس میں مسلمان خواتین کے پردہ کرنے پر اسپیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے،جس کے مطابق مسلمان خواتین کے پردہ کرنے سے فرانس کے سیکولرازم کو ٹھیس پہنچتی ہے۔



خبر کا کوڈ : 7130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش