0
Sunday 15 May 2011 00:03

پولیس دگنی تنخواہیں لینے کے باوجود مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، سرپرست اعلی انجمن امامیہ بلتستان

پولیس دگنی تنخواہیں لینے کے باوجود مذہبی منافرت پھیلانے والے شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، سرپرست اعلی انجمن امامیہ بلتستان
اسکردو:اسلام ٹائمز۔سرپرست اعلی انجمن امامیہ بلتستان و امام جمعہ و جماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے پولیس تنخواہوں میں سو فیصد اضافے کے باوجود کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پولیس دگنی تنخواہیں لینے کے باوجود شگر میں مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس سے علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور عوامی سطح پر تشویش پائی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس شرپسند افراد کو گرفتار کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرے تاکہ علاقے کا روایتی امن برقرار رکھا جاسکے۔
اُنہوں نے کہا کہ بحرین کے مظلوم عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر قومی میڈیا کی خاموشی عوامی سطح پر مختلف سوالات کو جنم دے رہی ہے تاہم گلگت بلتستان کے صحافیوں نے اسلامی اقدار کے تحفظ اور سچ کو سامنے لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ ظالموں سے برات اور مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ 7 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جسکی وجہ سے اُنہیں اس مہنگائی کے دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ان معاملات کو درست کرے اور ملازمین کی تنخواہ جاری کر دی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 71902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش