0
Saturday 5 May 2018 19:25

پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چیئرمین جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا

پشاور ریپڈ بس منصوبے کے چیئرمین جاوید اقبال نے عہدہ چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کیلئے درد سر بن گیا، پراجیکٹ کے سی ای او کی برطرفی کے بعد چیئرمین بی آر ٹی بھی مستعفی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی پشاور میں جاری بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کی جانب سے مشکلات بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں۔ ابتداء میں اس منصوبے کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم تکنیکی وجوہات اور نقشے میں بار بار تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ منصوبے میں تاخیر کا تمام ملبہ وزیراعلٰی کی زیرصدارت اجلاس میں بی آر ٹی پراجیکٹ کے سی ای او پر ڈال دیا گیا، جس پر وزیراعلٰی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر الطاف اکبر کو فوری طور پر اپنے عہدے سے برطرف کر دیا۔ معاملہ یہاں نہیں رکا بلکہ شدید دباؤ پڑنے پر پراجیکٹ کے چیئرمین اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز جاوید اقبال بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ پراجیکٹ کے سی ای او جاوید اقبال نے اپنا استعفٰی وزیراعلٰی کو ارسال کر دیا۔ دوسری جانب پراجیکٹ انتظامیہ اور حکومت کا اصرار ہے کہ وہ بی آر ٹی کا ریچ ون 15 مئی تک ہر صورت مکمل کرلیں گے۔ بی آر ٹی کے ریچ ون پر تو کام تقریبات مکمل کر لیا گیا ہے لیکن ریچ ٹو پر واپڈا کی ہٹ دھرمی کے باعث کام بند پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 722644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش