0
Wednesday 18 May 2011 16:17

کراچی،سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی،گلشن اقبال کے علاقے میں چھاپہ مار کر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی منتظر امام کو گرفتار کر لیا

کراچی،سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی،گلشن اقبال کے علاقے میں چھاپہ مار کر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی منتظر امام کو گرفتار کر لیا
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر گلشن اقبال کے علاقے میں چھاپہ مار کر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی منتظر امام کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے گذری میں قتل کیے جانے والے سعودی سفارتکار کے قتل کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے ایک اطلاع پر گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب چھاپہ مار کر شاہ فیصل کالونی کے رہائشی منتظر امام مہدی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم منتظر مہدی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران گذشتہ دنوں گذری میں قتل کیے جانے والے سعودی سفارتکار حسن ال قحطانی کے قتل کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں، تاہم پولیس افسران نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش