0
Thursday 19 May 2011 01:15

وزیراعظم گیلانی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ مذاکرات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم گیلانی اور چینی وزیراعظم کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ مذاکرات، مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
بیجنگ:اسلام ٹائمز۔پاکستان اور چین نے بینکاری، اقتصادی اور تکنیکی تعاون اور سینڈک سے سونے و تانبے کی کھدائی کے منصوبے کو توسیع دینے کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ چین نے سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے 7 کروڑ یوآن کی گرانٹ دینے اور 10 کروڑ یوآن آسان قرضہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بدھ کو یہاں عظیم عوامی ہال میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور چینی وزیر اعظم وین جیا باﺅ کی موجودگی میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان معاہدوں میں چین کی بنکنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، اقتصادی و تکنیکی تعاون کا معاہدہ اور سینڈک سے سونے و تانبے کی کھدائی کے منصوبے کو 2017ء تک توسیع دینے کا معاہدہ شامل ہیں۔
وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی چینی وزیراعظم وین جیاباؤ کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کیلئے عظیم عوامی ہال پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، ۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم وین جیا باؤ نے پاکستان کی ہر سطح پر حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔ دنیا پاکستان کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے مدد کرے، کوئی طاقتور ملک کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہ کرے، چین اور پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل پر پوری طرح متفتق ہیں اور پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ پاک چین وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

خبر کا کوڈ : 72905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش