0
Thursday 19 May 2011 19:07

عدلیہ کسی چیف جسٹس یا جج کی جاگیر نہیں،ملک و قوم کا سکون انصاف کی فراہمی میں ہے، عاصمہ جہانگیر

عدلیہ کسی چیف جسٹس یا جج کی جاگیر نہیں،ملک و قوم کا سکون انصاف کی فراہمی میں ہے، عاصمہ جہانگیر
سکھر:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ججز کی میرٹ پر تعیناتی انتہائی ضروری اقدام ہے، میرٹ پر تعینات ہونے والے ججز کو سیاسی سوچ سے بالاتر ہونا چاہئے، عدلیہ کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے بار کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔ سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کے دوران عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی و وقار کو بلند رکھنے کے لئے جو جدودجہد وکلا نے کی اس کو یاد رکھا جائے گا، عدلیہ کسی چیف جسٹس یا جج کی جاگیر نہیں ہے۔ عدلیہ سے انصاف کی فراہمی اور احتساب کیے جانے سے ملک و قوم کو سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے ہاتھوں میں قلم قوم کی امانت ہے جس سے انصاف پر مبنی فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں لوگوں کو گم کرنے کا سلسلہ جو شروع کیا گیا تھا آج بھی اس آمرانہ دور کی یاد تازہ ہے، بلوچستان میں خفیہ مقامات ہیں جہاں گم ہونے والے لوگوں کو رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی، اور مطالبہ کیا کہ نواب شاہ میں قتل ہونے والے وکیل علی محمد ڈاہری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں مقدمات کی پیروی سست ہونے کی وجہ وکلاء انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ بار سکھر کے جنرل سیکریٹری قربان ملانو سمیت دیگر عہدے داروں نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 73035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش