0
Thursday 19 May 2011 21:34

ایبٹ آباد آپریشن کی انکوائری کے لئے جلد کمیشن بنایا جائے گا، گورنر پنجاب

ایبٹ آباد آپریشن کی انکوائری کے لئے جلد کمیشن بنایا جائے گا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کے واقعے کے انکوائری کمیشن کے لیے اپوزیشن لیڈر کے نام حکومت کو موصول ہو گئے ہیں۔ گورنر نے لاہور میں شیخ زید اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں اور لواحقین سے مسائل دریافت کئے، مریضوں نے شکایت کی اسپتال کی فارمیسی سے ادویات مہنگے داموں ملتی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، پنجاب کے اسپتالوں میں مفت دوائیں ملتی ہیں تو وفاقی اسپتالوں میں ایسا کیوں نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ پر حکومت اور عسکری قیادت کا موقف ایک ہے اور جلد ہی ایک کمشن بنایا جائے گا۔
ادھر صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے لطیف کھوسہ کو گورنر مقرر کر کے ظلم کیا، جنہوں نے ججوں کے نام پر اپنے ساتھیوں سے پیسے بٹورے۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ گورنر نے جب رائے ونڈ میں ماتھا ٹیکا تو اس وقت انہیں شریف برادران میں اعتراضات نظر نہ آئے۔ لوگوں سے پیسے پکڑ کر پنجاب حکومت سے کام کرانے کا خواب پورا نہ ہوا تو گورنر نے پنجاب حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر لطیف کھوسہ کو قبول کیا لیکن افسوس وہ بھی سلمان تاثیر کی راہ پر چل پڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 73070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش