0
Thursday 19 May 2011 21:55

عزت اسی میں ہے کہ غیرملکی امداد قبول نہ کی جائے،بھیک مانگنے کے بجائے ملکی حالات بدلنے کی ضرورت ہے، نوازشریف

عزت اسی میں ہے کہ غیرملکی امداد قبول نہ کی جائے،بھیک مانگنے کے بجائے ملکی حالات بدلنے کی ضرورت ہے، نوازشریف
سیالکوٹ:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ حالات اس قدر خراب ہوجائیں گے، عزت اسی میں ہے کہ غیرملکی امداد قبول نہ کی جائے۔ سیالکوٹ میں جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نوازشریف نے ملکی حالات پر افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے حالات کو بدلنا ہو گا،اور آج یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے ہی حالات بدلنے ہیں، اور عزت اسی میں ہے کہ غیر ملکی امداد کو  قبول نہ کیا جائے، نواز شریف نے کہا کہ ہم خوددار قوم ہیں بھکاری بن کر نہیں رہیں گے۔ حکمران اپنے شاہانہ خرچے ختم کریں، اور اپنے اوپر لگنے والے لاکھوں روپے عوام پر خرچ کئے جانے چاہئیں۔ میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد بھی قوم نے پابندیوں کا سامنا کیا اب بھی ان حالات کو ضرور شکست دیں گے۔

بھیک مانگنے کے بجائے ملکی حالات بدلنے کی ضرورت ہے،نواز

سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے کے بجائے ملکی حالات بدلنے کی ضرورت ہے۔ جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم خوددار قوم ہیں بھکاری بن کر نہیں رہیں گے،حکمرانوں پر لگنے والے لاکھوں روپے عوم پر خرچ کئے جانے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے حالات بدلنے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 73074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش