0
Sunday 1 Jul 2018 23:19

اسکردو روڈ کی تعمیر میں ٹھیکے لینے والے اراکین اسمبلی غدار ہیں، ان پر ہم لعنت بھیجتے ہیں، فدا محمد ناشاد

اسکردو روڈ کی تعمیر میں ٹھیکے لینے والے اراکین اسمبلی غدار ہیں، ان پر ہم لعنت بھیجتے ہیں، فدا محمد ناشاد
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کی تعمیر کے دوران ہمارا کوئی رکن اسمبلی ٹھیکہ لیتا ہے تو ہم اس پر لعنت بھیجتے ہیں، ایسے لوگ قوم کے بڑے غدار ہیں، جو اراکین ٹھیکہ لینا چاہتے ہیں وہ پہلے اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو جائیں پھر ٹھیکہ لیں۔ یہ باتیں انہوں نے ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل کی بریفنگ کے دوران کھڑے ہوکر کہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ ہم سب کا اثاثہ ہے ہم اس کی تعمیر میں شفافیت چاہتے ہیں۔ میرٹ پر اسکردو روڈ کی تعمیر کی جائے، جو اراکین اسمبلی اسکردو روڈ کے منصوبے میں ٹھیکہ لے رہے ہیں ڈائریکٹر جنرل ان کی نشاندہی کریں۔ اگر ہمیں کوئی ٹھیکہ لینا ہوا تو ہم استعفٰی دے کر لیں گے۔ ہمارا ان اراکین اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے جو اسکردو روڈ کے منصوبے میں ٹھیکہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب کے پی این کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کی تعمیر کا کریڈیٹ مسلم لیگ نون کی حکومت اور پاک فوج دونوں کو جاتا ہے۔ اسکردو روڈ کی تعمیر کا مطالبہ ہم 70 سال سے کر رہے تھے مگر کسی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔ یہ منصوبہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی کوششوں سے منظور ہوا ہے۔ اس کا کریڈیٹ نواز شریف اور پاک فوج دونوں کو دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 735011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش