0
Tuesday 24 May 2011 00:25

ملا عمر کی ہلاکت کی اطلاع، نیٹو اور پاکستان کا تصدیق سے انکار

ملا عمر کی ہلاکت کی اطلاع، نیٹو اور پاکستان کا تصدیق سے انکار
کابل:اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغان ٹی وی کی ملا عمر کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کی تردید کر دی۔ نیٹو نے بھی افغان انٹیلیجنس کی اطلاع کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو فون کر کے بتایا ہے کہ ملا عمر افغانستان میں ہی موجود ہیں اور مزاحمت کاروں کو ہدایات دے رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے افغان ٹی وی کی ملا عمر کی ہلاکت کی اطلاع کو افواہ اور دشمن کا پروپیگنڈہ قرار دیا۔ اس سے پہلے افغان ٹی وی طلوع نے افغان انٹیلیجنس کے ایک افسر کے حوالے سے ملا عمر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، تاہم افغان ٹی وی نے اس افسر کا نام اور شناخت نہیں بتائی۔ یاد رہے کہ افغان انٹیلیجنس کے ترجمان لطیف اللہ مشال نے دو دن پہلے ملا عمر کی کوئٹہ سے شمالی وزیرستان منتقلی کا الزام عائد کیا ہے۔ نیٹو حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے طلوع سے نشر ہونے والی خبر سنی ہے، تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔
ادھر افغان ٹی وی نے طالبان افغانستان کے امیر ملا عمر کے مارے جانے کی رپورٹ نشر کی ہے۔ پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید سے انکار کیا ہے۔ افغان ٹی وی کے مطابق وزیرستان سے افغانستان کے راستے ملا عمر کو مار دیا گیا، لیکن ہلاکت کی خبر سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ افغان حکومت اور پاکستانی سیکورٹی حکام نے ملا عمر کی ہلاکت کی خبر سے متعلق کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 73997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش