0
Tuesday 24 May 2011 15:05

امریکہ اور جنگ لازم و ملزوم، 51 لاکھ ڈالرز کا جنگی سامان فاٹا حکام کے حوالے

امریکہ اور جنگ لازم و ملزوم، 51 لاکھ ڈالرز کا جنگی سامان فاٹا حکام کے حوالے
پشاور:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے فاٹا میں تعینات لیویز فورس کے لئے51  لاکھ ڈالرز مالیت کی جسمانی ڈھالیں، ہیلمٹ اور ڈیوٹی کیئر فراہم کئے۔ فاٹا کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فضل کریم خٹک نے فاٹا لیویز کے لئے دیا جانے والا حفاظتی سامان وصول کیا۔ یہ ساز و سامان امریکی سفارت خانہ میں تعینات دفاعی نمائندہ برائے پاکستان کے دفتر اور شعبہ برائے انسداد دہشت گردی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امریکی کونسل جنرل میری رچرڈز نے کہا کہ یہ حفاظتی ساز و سامان فاٹا کی آبادی میں لیویز کو تحفظ فراہم کرنے کے مشن میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعانت امریکی حکومت کی جانب سے پاکسان لیویز فورسز کو ترقی دینے اور دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے لئے دی جا رہی ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے نام پر امریکہ اس خطے بالخصوص افغانستان و فاٹا میں مزید تباہی و بربادی پھیلانا چاہتا ہے، یہ بات پاکستانیوں اور افغانیوں کے لئے ابھی تک راز بنی ہے کہ افغانستان و فاٹا میں امریکہ غیر قانونی قبضہ و جارحیت ختم کر کے کب اپنے گھر لوٹ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 74136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش