0
Wednesday 25 May 2011 16:20

سنی تحریک کا تاحال کسی سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوا ہے، محمد انعام اللہ قادری

سنی تحریک کا تاحال کسی سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوا ہے، محمد انعام اللہ قادری
پشاور:اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد انعام اللہ قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک کا تاحال کسی سیاسی جماعت سے کوئی سیاسی اتحاد نہیں ہوا ہے۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری و مرکزی رہنماوں سے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور راہنماؤں سے ملاقاتیں روٹین کی ہیں۔ سنی تحریک آئندہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لے گی۔ سیاسی جماعتیں ملکی سلامتی اور وقار کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔ کسی شخصیت یا جماعت کو نہیں بلکہ اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہو گا۔ کارکنان آزاد عدلیہ، جمہوریت کی تکمیل، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لئے اپنا کرادار ادا کریں۔ تمام یونین کونسلوں میں کارکنان ووٹر لسٹوں کو فوری مکمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنی تحریک کے صوبائی مرکز میں الگ الگ کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روز گاری، دہشت گردی اور لا قانونیت پر قوم کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے جواب چاہئے کہ جو گذشتہ 63 سالوں سے ملک پر مسلط ہیں۔ ملک کی لوٹی ہوئی دولت سیاستدانوں کو واپس کرنا ہو گی۔ بڑی سیاسی جماعتوں کبھی قرض اتارو ملک سنوارو، کبھی لکی انعام سکیم کے نام پر ملک و قوم کی دولت کو لوٹا ہے۔ قوم موجودہ لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی بدترین صورت حال پر سیاسی وڈیروں سے جواب طلب کرنا چاہتی ہے کہ وہ وقت کب آئیگا کہ جب سیاسی جماعتیں ذاتیات کے خول سے باہر نکل کر پاکستان اور اس کے شہریوں کے لئے سوچیں گیں۔
 انعام اللہ قادری نے کہا کہ سنی تحریک چہروں کی بجائے نظام کی تبدیلی چاہتی ہے۔ تعلیمی نظام کو طبقاتی تقسیم کی قید سے نکالنا ہو گا۔ امیر غریب کو برابری کی سطح پر لائے بغیر ملک میں امن، استحکام، ترقی اور مضبوط جمہوریت کا سفر شروع نہیں کیا جاسکتا۔ اس مو قع پر سنی تحریک کے دیگر صوبائی عہدداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء اور مشائخ کا سنی تحریک پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی سلامتی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر ئیگا۔ کراچی کی بدامنی میں حکومت اور اسکی اتحادی جماعتیں ملوث ہیں۔ فوج کو بھرپور منظم آپریشن کرنا ہو گا۔ سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو ہٹانے کے بعد بھی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، جسکا مطلب یہ ہے کہ ملک دشمن قوتیں کراچی کو غیرمستحکم کر کے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 74470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش