0
Friday 17 Aug 2018 08:03

حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریگی، راجہ فاروق

حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کریگی، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاحوں کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ناگزیر ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ تارکین وطن آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں ان کے سرمایہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، حکومتی مشینری بھرپور تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راڑہ کے مقام پر ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن نے اپنے وطن سے رشتہ جوڑا ہوا ہے ہم اس جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش