0
Saturday 18 Aug 2018 19:44

جذبۂ حریت کو دیکھکر بھارت کے قابض حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، غلام نبی سمجھی

جذبۂ حریت کو دیکھکر بھارت کے قابض حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، غلام نبی سمجھی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سکریٹری غلام نبی سمجھی نے کشمیر کے اطراف و اکناف میں بھارت کے قابض افواج کی طرف سے شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں میں شدّت لائے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے مقدس تہوار کی آمد آمد کے ساتھ ہی عام لوگوں کے گھروں کو اُجاڑنا، انہیں اپنی بستیوں سے بے دخل کرنا، خوف وہراس کے ماحول کو قائم کرنا، مارپیٹ اور جسمانی تشدد کے شرمناک حربوں کو آزمانا انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہیں، جن پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ حریت کانفرنس کے رہنما نے کولگام، شوپیان، بانڈی پورہ، ہندواڑہ اور پلوامہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں موجود فوجی کیمپوں اور پولیس ٹاسک فورس سے وابستہ اہلکاروں نے رہائشی بستیوں کے اندر گھس کر خانہ تلاشیوں کے بہانے عام لوگوں کو گلی کوچوں اور سڑکوں پر رات گزارنے کے لیے مجبور کرتے ہوئے انہیں طرح طرح کے ظالمانہ حربوں سے تنگ طلب کرنے کی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

حریت راہنما نے ان انسانیت سوز واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے متبرک ایّام کے شروع ہوتے ہی جن لوگوں کے گھروں کو مسمار کرکے انہیں بے گھر بنادیا گیا ہے، ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ حریت کانفرنس کی اپیل پر اپنے پیدائشی حق یعنی حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے عام لوگوں کی طرف سے اپنے جملہ سیاسی، مذہبی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور حقِ خودارادیت کے حصول تک اپنی پُرامن جدوجہد کو جاری و ساری رکھنے کے عزم بالجزم کو خراج تحسین ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے قابض حکمرانوں کی نیندیں اسی جذبۂ حریت کو دیکھ کر حرام ہوچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس کا نزلہ گرانے کے لئے عام بستیوں کی طرف اپنا رُخ کرتے ہوئے انہیں سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم OIC سے وابستہ ممبر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے عوام پر بھارت کے قابض افواج کی طرف سے ڈہائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے ان پر فوری روک لگانے کے لیے اپنا کردار نبھائیں۔
خبر کا کوڈ : 745239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش