0
Thursday 23 Aug 2018 19:14

پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے ضروری ہے، چین

پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے ضروری ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی حکومت نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری خطے کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری اور پیشرفت خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ لو کانگ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے چین دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات، باہمی اعتماد میں اضافے، اختلافات کے حل اور علاقائی امن اور ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کا زبردست حامی ہے۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لئے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد اور مذاکرات کی دعوت پر اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کے مثبت رویئے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 745947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش