0
Sunday 2 Sep 2018 23:23

کابل، ہم ناکام نہیں ہونگے، نئے نیٹو سربراہ کا دعویٰ

کابل، ہم ناکام نہیں ہونگے، نئے نیٹو سربراہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے افغانستان میں نئے نیٹو سربراہ  کی حیثیت سے اختیارات سنبھال لیے ہیں۔ اسکاٹ ملر امریکی ملٹری کے جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ کابل میں موجودہ نیٹو ہیڈ کوارٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں غیر ملکی سفیر اور اعلیٰ افغان حکام نے بھی شرکت کی۔ اسکاٹ ملر افغانستان میں امریکی فورسز اور آپریشن ریزولیوٹ سپورٹ کے کمانڈر ہوں گے۔ ان سے قبل جنرل نکلسن 2 سال تک اس عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے نیٹو سربراہ نے کہا کہ ہم اس بات کو یقنی  بنائیں گے کہ دہشت گرد افغانستان کو پناہ گاہ نہ بنائیں اور دنیا جانتی ہے کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہوں گے، میں جانتا ہوں کہ یہ ہماری اور افغان نسلوں کے لیے ایک طویل جنگ ہے اور مجھے اس تنازعے کا حل مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا۔ قبل ازیں جون میں جنرل اسکاٹ ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو بتایا تھا کہ میں آپ کو جنگ  کے جلد خاتمے کی کوئی یقین دہانی نہیں کرا سکتا، افغانستان سے امریکی انخلا داعش جیسی تنظیموں کو امریکہ پر حملوں کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے امریکی سینیٹرز کو بتایا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے نتیجے میں ہمیں عراق سے بھی نکلنا پڑے گا جس سے داعش مزید مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 747700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش