0
Friday 27 May 2011 22:25

پاکستان دہشتگردی کا عالمی مرکز بن گیا، عالمی دہشتگردی کا مرکز بھارت کے پڑوس میں ہے، بھارتی الزام تراشی

پاکستان دہشتگردی کا عالمی مرکز بن گیا، عالمی دہشتگردی کا مرکز بھارت کے پڑوس میں ہے، بھارتی الزام تراشی
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے پاکستان کو دہشت گردی کا عالمی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود پاکستان دہشت گردوں کی وجہ سے کمزور ریاست بن چکا ہے جبکہ ریاستی ادارے اور پاکستانی عوام کو بھی بڑا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ نئی دہلی میں بھارت اور امریکا کے درمیان پہلی بار داخلی سکیورٹی سے متعلق ہونیوالے مذاکرات کے موقع پر چدم برم نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ بھارت دنیا میں سب سے خطرناک پڑوسی کے ساتھ رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف دہشت گرد گروپوں نے پاکستان کو انتہا پسند بنا دیا ہے۔ پاکستان کی معیشت اور ریاست کا ڈھانچہ کمزور ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑے انفرااسٹرکچر کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اب صورت حال یہ ہے کہ خود پاکستان کو مختلف دہشت گرد گروپوں سے بڑا خطرہ ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے الزام عائد کیا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز بھارت کے پڑوس میں ہے، پاکستان نے دہشتگرد ڈھانچے کو ریاستی پالیسی کے طور پر پروان چڑھایا۔ نئی دہلی میں امریکی قومی سلامتی کے وفد سے مذاکرات کے آغاز پر بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا کہ بھارتی قوم کی سلامتی کیلئے لازمی ہےکہ اس کے پڑوسی ممالک مستحکم اور پرامن ہوں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے اپنی امریکی ہم منصب جینٹ نپولیٹیون کو بتایا کہ امریکا اور بھارت کو ملکر دہشتگردی کی چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 74961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش