0
Friday 27 May 2011 22:49

فوج اور آئی ایس آئی کے کچھ حصے خراب ہو چکے ہیں، الطاف حسین

فوج اور آئی ایس آئی کے کچھ حصے خراب ہو چکے ہیں، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ آئی ایس آئی اور پاک فوج دنیا میں بہترین ہیں لیکن اسکے کچھ حصے خراب ہو چکے ہیں، اگر انہیں ختم نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں ٹیلی فونک خطاب کے دوران الطاف حسین نے مزید کہا کہ ملک اس وقت انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، تمام فوج اور عسکری ادارے خراب نہیں بلکہ ان کے کچھ حصوں کو کینسر ہو گیا ہے، جنہیں ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا اسی فیصد بجٹ سلامتی کے نام پر فوج پر خرچ ہوتا ہے اور اب ملکی دفاع اور سلامتی پر آج قوم کو خود فیصلہ کرنا ہو گا۔ الطاف حسین نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشکول توڑ دیا جائے، ہمیں حق اور سچ کا سامنا کرنا پڑے گا، ملک کے غریب اور ایماندار طبقے کو آگے بڑھنا ہو گا، میری دبئی، امریکا سمیت کسی بھی دوسری جگہ دولت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین صورتحال میں کسی سیاسی قائد نے قوم کی رہنمائی نہیں کی، آج تک قوم کو بیوقوف بنایا جاتا رہا، لیکن اب مزید ایسا نہیں چل سکتا۔
خبر کا کوڈ : 74971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش