0
Tuesday 31 May 2011 00:05

تحصیل سلار زئی میں قبائل کی جانب سے عسکریت پسندوں کے خاتمہ کے لیے فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان

تحصیل سلار زئی میں قبائل کی جانب سے عسکریت  پسندوں کے خاتمہ کے لیے فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کا اعلان
باجوڑ ایجنسی:اسلام ٹائمز۔باجوڑ ایجنسی کے سلار زئی قبائل نے  تحصیل سلار زئی میں عسکریت  پسندوں کے خاتمہ کے لیے     فورسز کے ساتھ  مکمل تعاون جاری رکھنے گاوں کی سطح پر امن کمیٹیاں قائم کرنے اور قومی لشکر کو مزید فعال بنانے کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے تحصیل سلار زئی کے تمام علاقوں میں فورسز کی مزید پوسٹیں قائم کرنے اور غیر فغال پوسٹوں کو دوبارہ بحال کرنے اور وہاں پر فورسز کے بھاری نفری تعنیات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ اور فورسز کے جانب سے طلب  کیا گیا سلار زئی قبائل کے عمائدین اور سلار زئی قومی لشکر کا ایک  گرینڈ جرگہ پیر کے روز صدر مقام خار میں منعقد ہوا۔ کئی ماہ بعد منعقد ہونے والے اس گرینڈ جرگہ میں  سلار زئی قبائل کے مختلف قبیلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں قبائلی عمائدین  زعماء  اور قومی لشکر نے شرکت کی۔
اس موقع پر باجوڑ ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ ذاکر حسین آفریدی، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاوٹس کرنل محمد نواز خان، اے پی اے خار محمد جمیل خان اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام  بھی موجود تھے۔  اس موقع پر قبائلی عمائدین اور  قومی لشکر کے رہنماوں جن میں  سلار زئی قبائل کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان،  ملک محبوب جان سلار زئی، ملک عبدالحکیم، ملک عبدالناصر، ملک محمد نواز خان اور ملک انور زیب خان شامل ہیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سلار زئی قبائل نے  سال 2008 میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک موثر   قومی لشکر قائم کیا تھا اور  قومی لشکر کے کوششوں سے  تحصیل سلار زئی میں فورسز کے آپریشن کے بغیر   نہ صرف  عسکریت پسندوں کا کافی حد تک خاتمہ ہو گیا ہے ساتھ ہی ایجنسی کے دیگر علاقوں کی مقابلے میں سلار زئی میں حکومتی عملداری  سب سے پہلے بحال ہوگئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران دہشت گردوں کے کاروائیوں میں  سلار زئی قبائل کے سینکڑوں عمائدین زعماء اور رہنماء قتل ہو چکے ہیں لیکن  بقول ان کے سلار زئی قبائل کے حوصلے پست نہیں ہوئی ہیں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرگہ نے  فورسز اور انتظامیہ سے  تحصیل سلارزی کے تمام علاقو  ں   میں    فورسز کے  پوسٹیں قائم کرنے اور  پہلے سے موجود  پوسٹوںکو  بحال کرنے کا   اور  تمام پوسٹوں پر  فورسز کی نفری  تعینات کر نے کا  فیصلہ  کیا    جرگہ کے رہنماوں نے د ہشت گردوں کے  مکمل      خا تمہ کے لیے  موثر کاروائیاں  شروع کرنے  اور   دہشت گردوں کے  مکمل   بیخ کنی کے لیے   فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے  اور  قومی لشکر کو  تحصیل سلارزی کے تمام علاقوں  بشمول سرحدی علاقوں  تک وسعت دینے  کا بھی فیصلہ کیا گیا۔  جرگہ میں  اس بات کا بھی فیصلہ کیاگیا  کہ  عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں روکنے کے لیے  ہر گاوں کی سطح پر  قائم  امن کمیٹیوں کو  موثر اور فغال بنائے جائیں گے۔ جرگہ  نے تحصیل سلارزی  کے تمام  علاقوں میں عسکریت پسندوںکو  کسی بھی صورت پناہ نہ دینے کا  عہد کیا  جرگہ میں  اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ پناہ دینے والے  افراد کو  خاندان سمیت  علاقہ سے بدر کیا جائے گا اور ان کے املاک اور  جائیداد کو  ضبط کیاجائے گا۔
جرگہ میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سلار زئی قبائل فورسز کے ہاتھوں عسکریت پسندی کے شبہ میں  گرفتار افراد کی رہائی کے لیے نہ تو  سفارش کریگا اور نہ ہی ضمانت کریگا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ ایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ ذاکر حسین آفریدی اور کمانڈنٹ باجوڑ اسکاوٹس کرنل محمد نواز نے کہا کہ  سلار زئی قبائل نے عسکریت پسندوں کے خاتمے اور علاقہ میں حکومتی عملداری کی بحالی میں  بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمانڈنٹ باجوڑ اسکاوٹس کرنل محمد نواز نے عسکریت پسندوں کے خاتمہ میں   سلار زئی قبائل کے ساتھ  ہر قسم کے تعاون جاری رکھنے  اور  سرحدی علاقوں میں مزید پوسٹیں قائم کرنے اور  پہلے سے موجود  پوسٹوں میں  مزید نفری تعنیات کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سلار زئی قبائل کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 75715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش